1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:29
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہوگا
اے آر وائی - لاہور : اسٹیٹ بینک آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر شاہد حفیظ کاردار کی زیر صدارت لاہور میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں رواں مالی سال کے لئے پانچویں مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔
توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ دو ماہ کے لئے شرح سود چودہ فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رکھی جائے گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی روپے کی قدر اور زر کے پھیلاؤ میں استحکام ، زرمبادلہ ذخائر ریکارڈ سطح پر پہنچنے اور بڑی صنعتوں کی شرح نمو بڑھنے سمیت کئی معاشی اشاریے مرکزی بینک کو ڈسکاؤنٹ ریٹ مستحکم رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ تاہم دوسری جانب بڑھتی ہوئی مہنگائی ۔ ۔ ۔ شرح سود برقرار رکھنے کے لئے بڑا چیلنج ہے۔ اسٹیٹ بینک رواں مالی سال اب تک ڈسکاؤنٹ ریٹ میں ایک فیصد اضافہ کرچکا ہے۔