تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:29

گذشتہ ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی رہی

اے آر وائی - کراچی : گذشتہ ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر چوون پوائنٹس کی مندی رہی۔ اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ ہزار پانچ سو باون پر بند ہوا۔



پورے ہفتے آئل اینڈ گیس ، کیمیکل اور بینکنگ سیکٹر اسکرپس نے انڈیکس کو سپورٹ فراہم کیا اور اوسط یومیہ کاروباری حجم چھ کروڑ ساٹھ لاکھ شیئرز رہا جو گذشتہ ہفتے کی نسبت سینتالیس فیصد کم ہے۔ سینئر ٹریڈرز کے مطابق سہ ماہی بنیادوں پر غیر فعال قرضوں کا حجم گیارہ فیصد بڑھنے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے بعد مہنگائی بڑھنے کے خدشات کے پیش نظر اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی دیکھی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.