1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:30
ڈسکاؤنٹ ریٹ14فیصدکی سطح پر برقرار رکھنےکااعلان
اے آر وائی - لاہور : اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ڈسکاؤنٹ ریٹ کو چودہ فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور میں مانیٹری پالیسی کے اعلان کے موقع پر میڈیا بریفنگ میں ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک حمزہ علی ملک نے بتایا کہ حکومتی قرضوں اور کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری آنے ، معیشت کو لاحق فوری خطرات ختم ہونے اور مختلف معاشی اشاریے مثبت ہونے کی وجہ سے ڈسکاؤنٹ ریٹ کو چودہ فیصد کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولیاں بڑھانا ناگزیر ہیں۔ آئندہ دنوں میں افراط زر ڈبل ڈجٹ میں رہنے کا امکان ہے۔ فروری میں مہنگائی کی شرح بارہ اعشاریہ نو فیصد رہی اور افراط زر کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت پالیسی مرتب کی گئی ہے۔ حمزہ علی ملک نے مزید بتایا کہ آئندہ سال قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے معیشت پر بوجھ پڑ سکتا ہے۔