1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:29
فیصل آباد:سیلزٹیکس کا نفاذ،پاور لومز انڈسٹری کی ہڑتال جاری
اے آر وائی - فیصل آباد : سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف فیصل آباد پاور لومز انڈسٹری کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے ۔تین لاکھ پاورلومز بند ہونے سے لاکھوں مزدور بیروز گارہوگئے ہیں۔
پاورلومز کی ہڑتال کی وجہ سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین زیادہ متاثرہوئے ہیں ۔ مزدوروں کاکہناہےکہ تنازعہ پاورلومزمالکان اور حکومت کے درمیان ہے ۔ لیکن اس سے پاورلومز ورکرز زیادہ متاثرہورہے ہیں ۔ انکا کہنا ہےکہ گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آرہی ہے ۔