1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:31
گذشتہ ہفتے میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر اضافہ
اے آر وائی - کراچی: گذشتہ ہفتے میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر اضافہ دیکھا گیا۔ گذشتہ ہفتے دس گرام سونے کی قیمت دو سو ستاون روپے بڑھ کر انتالیس ہزار ایک سو اکہترروپے اور اس کی فی تولہ قیمت تین سو روپے اضافے کے بعد پینتالیس ہزار سات سو روپے ہوگئی۔
سینئر ٹریڈرز کے مطابق لیبیا میں اتحادی افواج کے حملوں اور خام تیل سمیت کموڈیٹیز کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے سونا مسلسل مہنگا ہورہا ہے۔