تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:40

جی ڈی پی 2013میں5فیصد کی سطح پر لائیں گے،ڈاکٹرندیم الحق

اے آر وائی - کراچی : ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر ندیم الحق نے کہا ہے کہ آئندہ دو سال میں جی ڈی پی کی شرح کو پانچ فیصد کی سطح پر لایا جائے گا۔



اے آر وائی نیوز کے پروگرام بزنس بازار میں بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو آٹھ فیصد کی شرح سے ترقی کرنے کی ضرورت ہے تاہم اسے موجودہ سطح سے بتدریج بڑھاتے ہوئے سال دو ہزار تیرہ تک پانچ فیصد کی سطح تک لایا جائے گا۔ تاہم مالیاتی خسارے میں کمی کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی جارہی ہے۔ معیشت میں بہتری کے لئے اسٹیٹ بینک کے اقدامات حوصلہ افزا ہیں۔ ڈاکٹر ندیم الحق نے بتایا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.