1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:40
زرعی مصنوعات کی برآمدات پر سیمینار
اے آر وائی - اسلام آباد : پاکستان زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن اور ان کو عالمی معیار کے مطابق لاکر زرعی برآمدات بڑھا سکتا ہے ، جس سے برآمدات کے اہداف کا حصول ممکن ہوسکے گا۔
اسلام آباد میں وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مشترکہ تعاون سے زرعی برآمدات کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری تجارت ظفر محمود ، ٹی ڈی اے پی کے سربراہ طارق پوری اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ زرعی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کے لئے مختلف علاقوں میں خصوصی ادارے قائم کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں برآمدی مصنوعات کا معیار بہتر ہوا ہے اور یورپ اور مشرق وسطیٰ کے لئے برآمدات بڑھی ہیں تاہم اب بھی اربوں ڈالر کی حلال مارکیٹ میں پاکستان اپنا بھرپور شیئر حاصل نہیں کرپایا جس کے لئے پیکنگ ، کوالٹی اور حفظان صحت کے طے شدہ معیار پر توجہ دینا ہوگی۔