1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:42
سی این جی سلنڈر کی درآمد میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات
اے آر وائی - کراچی : کسٹم انٹیلی جنس کراچی نے سی این جی سلنڈر کی درآمدکے دوران قومی خزانے کوکروڑوں روپے نقصان پہنچانے والے امپورٹرز کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔
کسٹم انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق دوہزار دس اور گیارہ کے دوران تین سو سے زائد امپورٹرز نے سی این جی سلنڈر کے پانچ سو کنٹینرز کلیئر کرائےجن کی کلیئرنس میں بےقاعدگیاں کی گئیں اور قومی خزانے کو تقریبا بیس کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔