1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:40
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں محدود پیمانے پر تیزی
اے آر وائی - کراچی : کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو محدود پیمانے پر تیزی دیکھی گئی۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس اکتیس پوائنٹس بڑھ کر گیارہ ہزار پانچ سو تیراسی پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر سات کروڑ اٹھاسی لاکھ شیئرز ٹریڈ ہوئے۔ فرٹیلائزر اور بینکنگ سیکٹر اسکرپس نے مارکیٹ کو لیڈ کیا۔