1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:43
ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی
اے آر وائی - ہانگ کانگ: ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں آج مندی دیکھی گئی۔ ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس اعشاریہ آٹھ فیصد اور جاپان کا نکئی انڈیکس ایک اعشاریہ پانچ فیصد گرگیا۔
چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں اعشاریہ تین اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں اعشاریہ ایک فیصد کمی ہوئی۔ ٹریڈرز کے مطابق جاپان کی معاشی شرح نمو کم رہنے کی توقعات کی وجہ سے ایشیائی اسٹاک مارکیٹیں مندی کا شکار ہیں۔