1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:44
یوریا کھاد کی قیمت رواں سیزن کی بلندترین سطح پر
اے آر وائی - کراچی: بلیک مارکیٹنگ کے باعث ملک بھر میں یوریا کھاد کی قیمت رواں سیزن کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ صدر ایوان زراعت لاڑکانہ سید سراج راشدی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ بلیک مارکیٹنگ کے باعث سندھ میں یوریا کھاد کی فی بو ری قیمت میں مزید ایک سو پینتیس روپے مہنگی کردی گئی ہے۔ اور اسے ایک ہزار تین سو دس روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
پنجاب بھر میں بھی اس کی قیمت میں ایک سو اسسی روپے کا نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد یہ ساڑھے با رہ سو روپے میں دستیاب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گنا، کپاس، سورج مکھی، چاول اور مختلف سبزیوں کی کاشت اہم مراحل میں داخل ہونے کی وجہ سے کھاد کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں۔