1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:47
پاک بھارت میچ:پروجیکٹرز،اسکرین کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
اے آر وائی - کراچی : پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل کی وجہ سے اسکرینز اور پروجیکٹرز کی قیمتوں میں ہو شربااضافہ ہوگیا ہے۔
تیس مارچ کو پاکستان اور بھارت کےمابین کھیلے جانے والے ورلڈ کپ سیمی فائنل کو دیکھنے کے لیے عوام میں انتہائی جوشو خروش پایا جاتا ہے اور اس حوالے سےملک بھر میں چھوٹے بڑے پیمانے پر سیمی فائنل کو دیکھانے کے لیے جگہ جگہ پروجیکٹرز اور بڑی اسکرینز نصب کی جارہی ہیں ۔ طلب غیر معمولی طور پر بڑھنے کی وجہ سے پندرہ سو روپے یومیہ میں مل جانے والی اسکرین اب چار ہزار روپے میں دستیاب ہے۔