1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:55
ورلڈ کپ کا بخار:کراچی کی تجارت کو 15سے18ارب روپے کا خسارہ
اے آر وائی - کراچی : ورلڈ کپ کے بخار میں مبتلا ہونے کی و جہ سے بزنس حب، کراچی، میں تجارت کو گذشتہ دس روز کے دوران پندرہ سے اٹھارہ ارب روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔
صدر کراچی تاجر اتحاد محمد عتیق میر نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور توانائی بحران کی وجہ سے پہلے ہی کاروبار اسسی فیصد تک محدود ہوگیا تھا۔ اور پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے بعد رہی سہی کسر بھی پوری ہوگئی۔ گذشتہ کئی روز سے مارکیٹیں ویران ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے پورے دن کی چھٹی کا اعلان کئے جانے سے دفاتر اور کاروبار بند رکھنے کا باقاعدہ جواز پیدا ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیاسی ایشوز سے عوام کی نظر ہٹانے کے لئے ملک بھر میں آدھے دن اور سندھ میں پورے دن کی تعطیل کا اعلان کیا، جو بلاجواز ہے۔