تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:57

ملک بھر میں ایل پی جی 5روپے فی کلوگرام مہنگی کردی گئی

اے آر وائی - اسلام آباد : ملک بھر میں ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق گھریلو استعمال کے سلنڈر کی قیمت میں انسٹھ روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں دو سو ستائیس روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اضافے کے بعد کراچی اور لاہور میں ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت ایک سو روپے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک سو بیس اور آزاد کشمیر میں ایک سو تیس روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق تین اپریل سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.