1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:57
یکم اپریل سے دودھ کی قیمت میں 8روپے فی کلو کا اضافہ
اے آر وائی - کراچی : ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن نے یکم اپریل سے دودھ کی قیمتوں میں آٹھ روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیاقیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا ۔ڈیلی فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی اختر کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور جانوروں کے چارے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پرانی قیمت پر دودھ کی فروخت نا ممکن ہوگئی ہے ۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی میں دودھ اڑسٹھ سے ستر روپے فی لیٹر ہوجائے گا گذشتہ ماہ ڈی پی او نے دودھ فروشوں کو قیمتوں میں اضافے سے روک دیا تھا تاہم اب دودھ فروشوں نے ازخود قیمتوں میں اضافہ کرلیا ہے