1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:58
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان
اے آر وائی - کراچی : کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس صرف ایک پوائنٹس بڑھ سکا اور گیارہ ہزار آٹھ سودس پر بند ہوا۔
سینئر ٹریڈرز کے مطابق پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے مندی کا رجحان غالب رہا۔کل چھ کروڑ پچاسی لاکھ حصص ٹریڈ ہوئے۔ ایک سو گیارہ کمپنیز کے حصص مہنگے اورایک سو بہتتر کے حصص سستے ہوئے۔