تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:30

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں9سے 13فیصد اضافہ

اے آر وائی - اسلام آباد: اوگراکی جانب سے رات کے اندھیرے میں مہنگائی سے بدحال عوام پر پیٹرول بم گرایا گیا اور پیٹرولیم مصنوعات میں 9 سے 13فیصد تک اضافے کا اعلان کردیا گیا۔



فی لیٹرپیٹرول کی قیمت میں چھ روپےاٹھانوے،
مٹی کے تیل میں نوروپے پینسٹھ پیسےاضافہ جبکہ لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں نوروپے سات پیسے اور ہائی اسپیڈڈیزل کے نرخ میں سات روپے سڑسٹھ پیسے اضافہ کردیاگیا ہے۔



فی لیٹرپیٹرول کی قیمت تیراسی روپے چھپن پیسے، لائیٹ ڈیزل کی قیمت اٹھترروپے باسٹھ پیسے جبکہ عام آدمی کومٹی کا تیل فی لیٹرچوراسی روپے دس پیسے میں مل سکے گا جبکہ ایچ او بی سی کی قیمت اٹھانوے روپے بارہ پیسے, ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بانوے روپے ستاسی پیسے مقررکی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.