1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:42
فرنس آئل کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں فرنس آئل کی فی ٹن قیمت اڑسٹھ ہزار سات سو چوون روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آئل انڈسٹری ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ آئل کمپنیز نے فرنس آئل کی فی ٹن قیمت میں مزید سات سو ستائیس روپے کا اضافہ کردیا ہےجس کے بعد اس کی قیمت اڑسٹھ ہزار سات سو چوون روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ قیمت بڑھائے جانے کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہے۔