1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:45
گذشتہ چند روز کے دوران سبزیوں کی قیمت میں کمی
اے آر وائی - کراچی : گذشتہ چند روز کے دوران ہول سیل ویجیٹیبل مارکیٹ میں سبزیوں کی فی کلوگرام قیمتوں میں پانچ سے پندرہ روپے کمی ہوئی ہے۔
نائب صدر انجمن فلاحی ہول سیل ویجیٹیبل مارکیٹ کراچی عبدالرؤف تنولی نے اے آر وائی نیوز کے بتایا کہ گذشتہ چند روز کے دوران کریلے کی فی کلوگرام قیمت چالیس سے کم ہوکر بیس روپے سستا ہوکر پچیس روپے کلو، کھیرا سینتیس سے بارہ روپے سستا ہوکر پچیس روپے، ٹماٹر پچاس سےپچیس روپے کی نمانں کمی کے بعد پچیس روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح سے گاجر، کدو اور شلجم کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔