تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:12

نوماہ کےدوران ایک ہزاررب سےزائدٹیکس وصولیاں کیں،ایف بی آر

اے آر وائی - اسلام آباد : فیڈر ل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے ابتدائی 9ماہ کے دوران ایک ہزار ارب روپے سے زائد کی ٹیکس وصولیاں کرلی ہیں تاہم اس کے باوجود ٹیکس وصولیاں ہدف سے کم رہیں ۔



ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9ماہ جولائی تا مارچ کے دوران دس کھرب 16ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں جو 10کھرب 10ارب روپے کے ہدف سے صرف چار ارب روپے کم رہیں ، اس طرح ایف بی آر نے ابتدائی 9ماہ کے دوران رکھے گئے ہدف سے ایک فیصد کم وصولیاں کیں تاہم یہ وصولیاں حتمی اعدادوشمار آنے تک مزید بہتر ہوسکتی ہیں۔



ترجمان کے مطابق مارچ کے دوران 140.4ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 134.1ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں ، گذشتہ سال کے اعدادوشمار کے مطابق امسال 9ماہ کے دوران ہونے والی ٹیکس وصولیاں 13.5فیصد سے زائد رہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.