1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:10
تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے،ایک تولہ چاندی 1090روپے کی ہوگئی
اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں دس گرام چاندی کی قیمت مزید سولہ روپے چھیاسی پیسے بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح نو سو چونتییس روپے اٹھائیس پیسے پر پہنچ گئی ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت بھی بیس روپے اضافے کے بعد ایک ہزار نوے روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سینئرٹریڈرز کے مطابق دنیا بھرمیں کرنسیز کی قدر میں کمی اور شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں غیر یقینی صورتحال کے باعث دھاتیں مسلسل مہنگی ہو رہی ہیٕں۔