1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:45
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کیلیےایک ارب اسی کروڑ بجٹ کی منظوری
اے آر وائی - اسلام آباد : قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے لیئے 1ارب80کروڑ کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے . فنانس کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدا مرزا کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا ۔
اجلاس میں نئے پارلیمانی سال کے بجٹ کی منظوری کے ساتھ قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں عملے اور گاڑیوں کے اخراجات کی بھی منطوری دی گئی ۔کمیٹی نے کفایت شعاری اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں مالیاتی نظم و نسق کے قیام پر اسپیکر کے کر دار کی تعریف کی۔