2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:54
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں6ڈالر فی اونس کی کمی
اے آر وائی - لاہور: عالمی منڈی میں خالص سونے کی قیمت 1434ڈالر فی اونس سے کم ہو کر 1428ڈالر ہو گئی اس طرح ایک روز میں خالص سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی ۔
ہفتہ کے روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ خالص سونے کی قیمت 46800روپے ہو گئی۔24قیراط سونے کی قیمت 39257روپے،22قیراط سونے کی قیمت 35985روپے اور چاندی تیزابی کی قیمت 934.28روپے فی دس گرام کی سطح پر پہنچ گئی۔صرافہ مارکیٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں خالص سونے کی قیمتوں میں زبردست اتار چڑھاؤ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹ بھی متاثر ہو رہی ہے۔