2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 20:1
قابل ٹیکس آمدنی پر 15فیصد سرچارج کااطلاق ہوگا، ایف بی آر
اے آر وائی - اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے کہاہے کہ قابل ٹیکس آمدنی پر 15فیصد سرچارج کااطلاق افراد اورکمپنیوں سمیت تمام انکم ٹیکس دہندگان پرہوگا۔
ہفتہ کو یہاں جاری ہونے والے بیان کے مطابق انکم ٹیکس دہندگان پر 15فیصد سرچارج رواں سال 15مارچ سے 30جون تک وصول کیاجائے گااوراس سرچارج سے کوئی بھی قابل ٹیکس دہندہ مستثنی نہیں ہوگا اورقانون میں ٹیکس دہندگان کے کسی بھی درجہ کو استثنی اورخصوصی رعایت نہیں دی گئی ۔