2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 20:46
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی: زرعی شعبے کو30ارب روپے کاخسارہ ہوگا
اے آر وائی - کراچی : حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے زرعی شعبے کو تیس ارب روپےکا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ چیئرمین ایگری فورم پاکستان اور صدر پاکستان کسان کونسل طاہر گجر نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ملک میں اس وقت ساڑھے آٹھ لاکھ ٹریکٹرز اور سوا نو لاکھ ٹیوب ویلز ہیں جو ڈیزل سے چلائے جاتے ہیں۔ ڈیزل کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجہ سے کسانوں کو فصلوں کی پیداواری لاگت میں تیس ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ فصلوں کی لاگت بڑھنے کی وجہ سے آئندہ دنوں میں چاول، آٹا، چینی، کوکنگ آئل اور کپڑوں کی قیمتوں میں بیس فیصد تک اضافہ ہوجائے گا۔