3 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:19
انٹرسٹی بسوں کے کرائے میں 50سے250روپےتک اضافہ
اے آر وائی - کراچی : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹر سٹی چلنے والی بسوں کے کراایو ں میں پچاس سے ڈھائی سو روپے تک کااضافہ کردیا گیا ہے۔
کراچی سے سندھ اور ملک کے دیگر حصوں کو جانے والی بسوں کے مسافروں نے کرایوں میں اضافے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ کراچی سے حیدرآباد کرایہ دو سو سے بڑھا کر دو سو پچاس روپے،کشمور تک فی مسافر چھ سو پچاس روپےلاڑکانہ اورسکھرتک کاکرایہ فی مسافر پانچ سو سے پانچ سو پچاس تک وصول کر رہے ہیں۔
دوسری جانب راولپنڈی کا کرایہ فی مسافر سو لہ سو روپے بڑھا کر سترہ سو سےسترہ سو پچاس تک وصول کئے جارہے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹر ملک کے دیگر شہروں میں جانے کیلئے من مانے اضافے وصول کر رہے ہیں۔اسی طرح لاہور اور پنجاب کے دیگرشہروں میں بھی بسوں کا کرایہ پچاس سے ڈھائی سوروپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔