تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:14

پاکستان نے نئے قرضہ کی درخواست نہیں دی، آئی ایم ایف کی وضاحت

اے آر وائی - واشنگٹن : آئی ایم ایف نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان نے نئے قرضوں کی درخواست نہیں دی ہے ۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے ماہرین کے درمیان مسلسل رابطہ ہے جو پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کے مختلف اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔



آئی ایم ایف کی ترجمان کیرولین ایٹکنسن نے واشنگٹن میں بتایا کہ پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کا اسٹینڈ بائی پروگرام جاری ہے جس پر عملدرآمد کرنا فی الحال ضروری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پروگرام میں نو ماہ کی توسیع کی گئی ہے ، ۔ ان اقدامات میں توانائی کے شعبے کی سبسڈی کو ختم کر نا، آر جی ایس ٹی کا نفاذ ، بجٹ خسارے کو مجموعی ملکی پیداوار کے چار سے پانچ فیصد

کے درمیان رکھنا ۔۔ اقتصادی ترقی کو بہتر کر کے تعلیم اور صحت کے اخراجات کو بڑھانا شامل ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ان اقدامات پر عمل کر کے پاکستانی معیشت بہتر ہوسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.