4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:40
جولائی تامارچ ترقیاتی پروگرام کیلئے111.9ارب روپے کا اجراء
اے آر وائی - کراچی : رواں مالی سال کے پہلے آٹھ نو ماہ کے دوران سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت اٹھارہ سو بائیس منصوبوں کے لئے ایک سو گیارہ ارب نوے کروڑ روپے جاری کئے گئے۔
منصوبہ بندی کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی دو ہزار دس سے مارچ دو ہزار گیارہ کے دوران انفراسٹرکچر کے شعبے میں چار سو نو منصوبوں کے لئے اکتالیس ارب بیس کروڑ روپے ،سماجی شعبے کے بارہ سو چھیاسٹھ منصوبوں کے لئے اڑسٹھ ارب روپے اور دیگر ایک سو سینتالیس منصوبوں کے لئے دو ارب ساٹھ کروڑ روپے جاری کئے گئے۔