تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:33

جولائی تا فروری 6کروڑ 75لاکھ ڈالر کے جوتے برآمد

اے آر وائی - کراچی : رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران چھ کروڑ پچھتر لاکھ ڈالر کے جوتے برآمد کئے گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی دو ہزار دس سے فروری دو ہزار گیارہ کے دوران جوتوں کی برآمدات میں اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا۔



گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں جوتوں کی برآمدات کی مالیت چھ کروڑ اکہتر لاکھ ڈالر تھی۔ فروری دو ہزرا گیارہ کے دوران ایک کروڑ گیارہ لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال اسی ماہ کی نسبت تئیس فیصد زائد ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.