تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:38

کراچی میں شٹرڈاؤن ہڑتال: تجارت کو 3ارب روپے سے زائد کا خسارہ

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں آج مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی وجہ سے تجارت کو تین ارب روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔ صدر آل کراچی اتحاد محمد عتیق میر نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ شہر میں بھتہ خوری، قتل اور اغواء کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف آج مکمل شٹرڈاؤن ہے۔ ایک روز کاروبار بند ہونے کی وجہ سے قومی خزانے کو تین ارب روپے سے زائدکا خسارہ برادشت کرنا پڑا ہے۔ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث دفاتر میں حاضری معمول سے کم رہی۔



ان کا کہنا تھا کہ حکومت بھتہ مافیا کے سامنے بے بس نظر آتی ہے اور تاجروں کی جان و مال کا تحفظ یقینی نہ بنایا گیا تو تاجراپنی حفاظت خود کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.