5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:50
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز بھی ملا جلا رجحان
اے آر وائی - کراچی : کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اٹھائیس پوائنٹس بڑھ کر گیارہ ہزار نوسو ایک پر بند ہوا۔
مجموعی طور پر سات کروڑ اکتالیس لاکھ شیئرز ٹریڈ ہوئے۔ ایک سو چونتیس کمپنیز کے حصص مہنگے اور ایک سو چھبیس کے حصص سستے ہوئے۔