6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:43
فیصل آباد:صنعتوں کو 3روز کیلئے گیس کی فراہمی بند
اے آر وائی - فیصل آباد : گیس لوڈ منیجمنٹ کے تحت فیصل آباد میں صنعتوں کو آج سے تین روز کیلئے گیس کی فراہمی بند کردی گئی ۔ صنتعتوں کو گیس کی فراہمی بند ہونے کے باعث ہزاروں مزدوروں کا روزگار متاثرہواہے ۔ صدرزرداری نے ہفتے میں دوروز کےلئے فیصل آباد کی صنتعوں کوگیس کی فراہمی بند کرنے کے احکامات دیئے تھے ۔ لیکن اس پر عمل درآمد کرنے کے بجائے سوئی سدرن گیس ہفتے میں تین دن گیس کی فراہمی بند کردی ہے۔