6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:2
پاکستانی معیشت کو اہم چیلنجز درپیش ہیں،ایشیائی ترقیاتی بینک
اے آر وائی - منیلا : ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو اہم چیلنجز کا سامنا ہے منیلا سے جاری ہونے والی ایشیائی ترقیاتی بینک کی سال دو ہزار گیارہ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے آمدنی بڑھانے کے اقدامات میں تاخیر سے مالی خسارہ بڑھ رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھنے اور پاکستانی حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی رواں مالی سال مہنگائی سولہ فیصد اور سبسڈیز اک حجم دو سو ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث پاکستانی معیشت کی شرح نمو متاثر ہوئی اور رواں مالی سال جی ڈی پی دو اعشاریہ پانچ فیصد رہنے کا امکان ہے۔