تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:29

کراچی:مارکیٹیں کھل گئیں،کوئی پولیس چوکی قائم نہیں کی گئی

اے آر وائی - کراچی : کراچی تاجر اتحاد کی طرف سے گذشتہ روز ہڑتال کے بعد آج شہر کی تمام مارکیٹیں کھل گئی ہیں۔ تاجروں نے کہا ہے کہ انہیں تحفظ فراہم نہیں کیا گیا تو مارکیٹیں غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردی جائیں گی۔



حکومت کی طرف سے بازاروں میں پولیس یا رینجرز کی کوئی چوکی قائم نہیں کی گئی جس پر تاجروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ شہر میں بھتہ، اغواء برائے تاوان، قتل اور ڈکیتیوں کی وارداتوں کیخلاف کراچی تاجر اتحاد کی اپیل پر گزشتہ روزبمکمل ہڑتال کی گئی۔



دوسری جانب کراچی چیمبر آف کامرس کے رہنماؤں کی جانب سے حکومت کو دس نکاتی ایجنڈا دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر بارہ اپریل تک ان پر عملدرآمد نہیں ہوا تو تاجراپنے حتمی لائحہ عمل کا اعلان کریں
گے۔





متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.