تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:50

آٹھ ماہ میں15کروڑ 93لاکھ ڈالر کے آلات جراحی برآمد

اے آر وائی - کراچی : رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران پندرہ کروڑ ترانوے لاکھ ڈالر مالیت کے آلات جراحی برآمد کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق جولائی دو ہزا دس سے فروری دو ہزار گیارہ کے دوران سرجری کے سامان اور طبی آلات کی برآمدات میں دو فیصد اضافہ ہوا۔



گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ مالیت پندرہ کروڑ باسٹھ لاکھ ڈالر تھی۔ فروری دو ہزار گیارہ میں سرجری کے سامان اور آلات جراحی کی برآمدات کی مالیت ایک کروڑ اکیاسی لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال اسی ماہ کی نسبت اعشاریہ چار فیصد کم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.