7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:53
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں31کروڑ 98لاکھ ڈالر کی کمی
اے آر وائی - کراچی : زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران اکتیس کروڑ اٹھانوے لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان اعلی سید وسیم الدین کے مطابق اس کمی کے بعد زر مبادلہ ذخائر کی مالیت سترہ ارب تریسٹھ کروڑ ستر لاکھ ڈالر رہ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں کمی کی وجہ قرضوں کی ادائیگی ہے۔