تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:54

جاپان:زلزلےسےمتاثرہ کاروباری اداروں کیلئے12ارب ڈالرکےقرضے

اے آر وائی - ٹوکیو: جاپان کا مرکزی بینک زلزلے سے متاثرہ تاجروں اور کاروباری اداروں کو بارہ ارب ڈالرکے آسان قرضے فراہم کرے گا

بینک آف جاپان نے معیشت پر سونامی اور زلزلے سے آنے والی تباہی کے اثرات زائل کرنے کےلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ جاپان کی معیشت شدید دباؤ میں ہے تاہم مرکزی بینک نے اس کی جلد بحالی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔



تجزیہ کاروں کا کہنا ہے آسان قرضوں کی اسکیم سے کاروباری اداروں کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ بینک آف جاپان کے بورڈ ممبرز اٹھائیس اپریل کو ہونے والے آئندہ اجلاس میں مزید اقدامات کا اعلان کر سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.