7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:56
ندیم نقوی کراچی اسٹاک ایکسچینج کےنئےمنیجنگ ڈائریکٹرمقرر
اے آر وائی - کراچی : سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ندیم نقوی کو کراچی اسٹاک ایکسچینج کا نیا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔ ندیم نقوی کئی معروف بروکریج ہاوسز کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر فرائص انجام دے چکے ہیں۔ انھوں نے سٹی یونیورسٹی بزنس اسکول لندن سے فنانس میں ایم بی اے کیا ہے۔
ندیم نقوی معروف امریکی ریسرچ فرم انویسٹولوجی کے ڈائریکٹر اور میرل لنچ پاکستان کی ریسرچ ٹیم کے سربراہ بھی رہے۔انھوں نے ڈومیسٹک ایڈوائزری ٹیم آف مارگن اسٹین لے پاکستان انوسٹمنٹ فنڈ میں بھی فرائض انجام دئے ۔