8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:46
ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی
اے آر وائی - ہانگ کانگ: ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں آج تیزی دیکھی گئی ۔ ایم ایس سی آئی ایشیاء پیسیفک انڈیکس اعشاریہ پانچ فیصد اضافے سے ایک سو چھتیس پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ جاپان کے نکئی انڈیکس میں ایک اعشاریہ سات فیصد اور ہانک کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا۔ چین، جنوبی کوریا، انڈونیشیا، سنگاپور اور فلپائن کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی رہی۔