8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:53
انٹربینک مارکیٹ :روپے کی قدر میں مزید دس پیسے کااضافہ
اے آر وائی - اسلام آباد : انٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کی قدر میں مزید دس پیسے کااضافہ دیکھا گیا منی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید دس پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر چوراسی روپے بیاسی پیسے سے کم ہو کر چوراسی روپے بہتتر پیسے پر آ گیا۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے لئے ڈالر کی طلب کم ہونے اور انفلو بڑھنے کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔