تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:52

زیورات کی برآمدات میں 17.7 فیصد کمی

اے آر وائی - کراچی: رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران زیورات کی برآمدات میں سترہ اعشاریہ سات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اعداد وشمار کے مطابق جولائی دو ہزار دس سے فروری دو ہزار گیارہ کے دوران چوبیس کروڑ انہترلاکھ ڈالر کے زیورات برآمد کئے گئے۔



گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں یہ مالیت تیس کروڑ ڈالر سے زائد تھی فروری دو ہزار گیارہ کے دوران زیورات کی برآمدات کی مالیت چوراسی لاکھ انتالیس ہزار ڈالر رہی جو فروری دو ہزار دس کی نسبت پینتیس فیصد کم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.