8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:50
فیصل آباد:صنعتوں کوگیس تیسرے روز بھی بند
اے آر وائی - فیصل آباد : فیصل آباد میں صنعتوں کو آج تیسرے روز بھی گیس کی فراہمی بند ہے محکمہ سوئی گیس کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت چھ اپریل کو فیصل آباد کے صنعتی اداروں کو گیس کی فراہمی بند کی گئی تھی۔
فیصل آباد میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی نو اپریل کی صبح چھ بجے بحال کیا جائے گا فیکٹریوں اور کار خانوں میں کام بند ہونے سے جہاں پیداواری عمل رک گیا ہے اور برآمدی آرڈرز کی تکمیل میں مشکلات کا سامنا ہے وہیں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور بھی معاوضے سے محروم ہو گئے ہیں۔