تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:37

سی این جی ایسوسی ایشن کی13 اپریل سے ہڑتال کی دھمکی

اے آر وائی - لاہور : آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے چیرمین غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ اگر وفاقی اور پنجاب حکومتوں نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو پنجاب بھر میں بدھ 13 اپریل سے غیر معینہ مدت کے لیے سی این جی اسٹیشن بند کر دیے جائیں گے۔



لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ گیس کی تقسیم غلط کی جارہی ہے گیس صرف چند سیاسی چوروں کو دی جارہی ہے۔ان کا کہناتھا کہ پنجاب میں پٹرول پمپ اورسی این جی پمپوں کو زبردستی گرایا جارہا ہے اور13اپریل کو اگر مطالبات نہ مانے گئے تو تمام پٹرول پمپس بھی ہٹرتال کریں گے۔ان کا کہنا تھا سی این جی کے لیے لوڈشیدنگ ختم اور گیس فراہمی میں ناانصافی ختم کی جائے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ اس معاملے میں پنجاب حکومت پمپوں کی واضع پالیسی کا اعلان کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.