9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:47
عالمی منڈی:خام تیل کی فی بیرل قیمت 112ڈالر سے تجاوز کر گئی
اے آر وائی - نیویارک : مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث نیویارک کی عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک سو بارہ ڈالر سے تجاوز کرگئی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت ڈھائی سال میں پہلی بار ایک سو بارہ ڈالر کی حد عبور کرگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق مشرقی وسطیٰ میں تیل پیداکرنے والے ممالک میں کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں آئندہ چند روز میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر کا اضافہ گیس کے نرخوں میں تین سینٹ فی گیلن اضافے کا باعث بنتاہے۔