تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:39

سیمنٹ مہنگا ہونےسے تعمیراتی سرگرمیاں شدید متاثر

اے آر وائی - کراچی: سیمنٹ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے تعمیراتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں جس سے ہاؤسنگ اینڈ کنسٹرکشن انڈسٹری سے وابستہ ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں ۔



ایسو سی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیئرمین بابر مرزا چغتائی نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ سیمنٹ مینوفیکچررز نے اپنا روا ئتی کارٹیل بنا کر ایک ماہ میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں ایک سو پندرہ روپے کا اضافہ کر دیا ہے اور یہ تین سو پچیاسی روپے ہو گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں بلڈرز نے ملک بھر میں تعمیراتی پراجیکٹس پر کام بند کر دیا ہے۔



ہاؤسنگ اینڈ کنسٹرکشن انڈسٹری بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کر نے کے ساتھ اس صنعت سے وابستہ درجنوں صنعتوں کا پہہ چلا رہی ہے ۔ انھوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ مداخلت کر کے سیمنٹ کی قیمتیں کم کرانے کے اقدامات کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.