تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:38

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل تیسرے ہفتے تیزی

اے آر وائی - ہانگ کانگ: ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل تیسرے ہفتے تیزی رہی۔ کاروباری ہفتے کے دوران ایم ایس سی آئی ایشیاء پیسیفک انڈیکس میں مجموعی طور پر اعشاریہ نو فیصد اضافہ ہوا اور یہ ایک سو چھتیس اعشاریہ پانچ پوائنٹس پر پہنچ گیا۔



پانچ روز کے دوران ہانک کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں دو اعشاریہ پانچ فیصد،چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں دو اعشاریہ ایک فیصد،جاپان کے نکئی انڈیکس میں اعشاریہ چھ فیصد اور تائیوان کے بینچ مارک انڈیکس میں دو اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.