9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:0
بجٹ تنازع، امریکی اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
اے آر وائی - نیویارک : امریکی بجٹ کے معاملےمیں غیر یقینی صورتحال کے باعث امریکی اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا۔
ایئرلائنز اور ٹرانسپورٹیشن کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں بڑی حد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ آرکا ایئرلائن انڈیکس دو اعشاریہ سات فیصد جبکہ ڈو جونز ٹرانسپورٹیشن اوسطاً ایک اعشاریہ سات فیصد گر گیا۔ تجارتی والیوم بھی خاصی کمی ہوئی۔ نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں تجارتی والیوم چھ اعشاریہ چار سات بلین شیئرز رہا۔ سرمایہ کاروں کو تشویش ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث افراط زر بڑھنے سے معیشت کی بحالی متاثر ہوگی۔