9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:53
تعمیرات کے شعبےسرگرمیاں سست رہنے کا امکان ہے،اسٹیٹ بینک
اے آر وائی - اسلام آناد: اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد تعمیر نو کی سرگرمیوں کی توقع پوری نہیں ہوئیں معاشی صورتحال سے متعلق دوسری سہ ماہی جائزہ رپورٹ میں مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اس کی بنیادی وجوہات مالیاتی کھاتوں پر دباؤ ہے اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتیاں ہوئی ہیں لہٰذا تعمیرات اور متعلقہ ذیلی شعبوں میں معاشی سرگرمیاں توقع سے کم رہی ہیں اور اسی طرح رہنے کا امکان ہے۔