تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:54

ایشیائی کرنسیوں کی قدر میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافہ

اے آر وائی - کراچی : ایشیائی کرنسیوں کی قدر میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافہ ریکارڈ کیا گیا خطے کی دس سب سے زیادہ ٹریڈ ہونے والی دس کرنسیوں کا ایشیاء ڈالر انڈیکس تیرہ سال کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔



تائیوان کے ڈالر کی قدر میں ایک ہفتے کے دوران ایک اعشاریہ ایک فیصد، بھارتی روپے کی قدر میں ایک اعشاریہ دو فیصد، فلپائن کے پیسو کی قدر میں اعشاریہ نو فیصد اور تھائی بھات کی قدر میں اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔



ادھر چین کا یوان اعشاریہ دو فیصد، جنوبی کوریا کا وان اعشاریہ آٹھ، انڈونیشیاکا روپیہ اعشاریہ چھ، سنگاپور کا ڈالر اعشاریہ چار اور اور ملائیشیا کا رنگٹ اعشاریہ تین فیصد بڑھا۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.