تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:44

ایک ہفتے میں مہنگائی 0.86فیصد بڑھی،وفاقی ادارہ شماریات

اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں اعشاریہ آٹھ چھ فیصد اضافہ ہوا ۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سات اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی کی شرح پندرہ اعشاریہ صفر نو فیصد رہی۔



اس دوران روزمرہ استعمال کی چوبیس اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ،بارہ میں کمی اور سترہ میں استحکام رہا۔ جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں پیٹرولیم مصنوعات،ایل پی جی،ٹماٹر،پیاز،آلو،چاول اور دیگر شامل ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.